تحائف دینے کے بہانے خاتون سے زیادتی، ملزم کا کیا انجام ہوا؟

Session court decision
کیپشن: Women Rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد امین کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں جنسی تشدد کا مقدمہ درج ہے، ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے مدثر بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد مدثر کیساتھ موبائل فون پر بات چیت تھی، ملزم نے مدثر بی بی کو فون پر کہا کے تحائف دینے ہیں۔ شوہر کی عدم موجودگی پر ملزم محمد امین تحائف دینے گھر پہنچ گیا، گھر پہنچنے پر ملزم کے پاس تحائف نہیں تھے جبکہ ملزم نے خاتون کو اوپر والی منزل پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم کے خلاف کوئی گواہ یا قانونی شواہد اکٹھے نہ کئے جاسکے، عدم شواہد کی کی بنیاد پر ملزم محمد امین کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔