پائلٹ نے اسرائیل جانے سے انکار کر دیا ، آخر کیوں ؟

پائلٹ نے اسرائیل جانے سے انکار کر دیا ، آخر کیوں ؟

سٹی 42: متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر پائلٹ کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب امارات کی ائیرلائن امریٹس نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا ۔ مونم صاحب التبا کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے فلائٹ کو اسرائیل کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا ،انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی اماراتی ائیرلائن کے پائلٹ مونم صاحب التبا نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد انضباطی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے جب کہ ائیرلائن انتظامیہ کے دبائو کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکائونٹ بھی بند کردیا ہے۔تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے اور متعدد سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین ابھی بھی تیونس عوام کے دلوں میں ہے۔