شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت، شہری پریشان

شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان: یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک ختم ہوئے 9 روز بیت گئے۔ دال چنا، سفید چنا، بیسن اور چینی کا سٹاک موجود نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق نو روز گزرنے کے باوجود بھی شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ چینی، دال چنا، سفید چنے اور بیسن کا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ خورونوش کی عدم دستیابی پر صارفین کی جانب سے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کیجانب سے اگلے ہفتے اشیائے ضروریہ کا سٹاک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔