(رانا شہزاد) گجرات میں ٹریفک پولیس کا چالان غریب شہری کی زندگی لے گیا ،چالان کی رقم موجود نہ ہونے پر پریشانی میں دل کا دورہ پڑنے سے شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک پولیس نے موٹر سائکل سوارکا چالان کیا تو شہری کو دل کا دورہ پڑ گیا۔عینی شاہد کے مطابق غریب شخص کے پاس چالان ادا کرنے کے لیے رقم موجود نہیں تھی، رقم نہ ہونے پر نوجوان ٹریفک عملے کی منیتں کرتا رہا لیکن ٹریفک عملے کو رحم نہ آیا۔
دل کا دورہ پڑنے سے شہری موقع پر جاں بحق ہو گیا، مرنیوالے شخس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔