ثمرہ فاطمہ: شہر میں فضائی آلودگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 232 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح درج ذیل ریکارڈ کی گئی۔
گلبرگ ٹو میں آلودگی کی شرح 298،برکی روڈ: 287،چمن پارک: 264بیدیاں روڈ 237،ڈی ایچ اے فیز فائیو 212،عسکری ٹین 193،اقبال ٹاؤن 184 جبکہماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 165 ریکارڈ کی گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔
ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہے گا۔