ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز ، 13خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کردیے ۔

 ایک آپریشن ڈی آئی خان کی کولاچی میں کیاگیا، جہاں فائرنگ سے خارجی شاہ گل سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں دوسالی اورٹپی میں ہونے والی جھڑپوں میں 5خوارج مارے گئے ۔ 

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوگئے ۔ ضلع خیبرکےعلاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خارجی جہنم واصل کردیا ۔ 

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ان کارروائیوں میں خوارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسزپرحملوں اور بے گناہ شہریوں  کےقتل میں ملوث تھے۔ 

علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کےخاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر