ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا؛ کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان ضبط

سرگودھا؛ کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کا سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔

ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اِن کارروائیوں میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں، ساتھ ہی پکڑے گئے ملزموں سے 67 لاکھ روپے مالیت کی ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ 

اے ایس او میانوالی نے مختلف کاروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس ضبط کر لیں، بتایا گیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے اسمگل شدہ سامان کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

اے ایس او فیصل آباد نے 1 کروڑ سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹوں کی کھیپ بھی ضبط کر لی۔ ضبط شدہ سامان تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔