ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منظور حسین: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت,تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی، خودکش بمباروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔

 تفتیشی حکام کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی،خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

خودکش بمباروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا،خودکش بمباروں قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقف ہوچکے تھے۔

خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی تھی، ایف سی ہیڈ کواٹر حملے سے متعلق اب تک 150 سے ذیادہ افراد سے تفتیش کی جاچکی ہے۔