افشاں رضوان:لاہورمیں مطلع جزوی طورپرابر آلود، بارش کے 10 فیصد امکانات ہیں، فضائی آلودگی کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈکی گئی، کینٹ میں آلودگی کی شرح584ریکارڈ، برکی روڈ492،عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح376ریکارڈ، علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 254ریکارڈ کی گئی، ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔