لیسکو نے ایک سال سے زیرالتواء نیو کنکشنز کے لئے میٹرز کا اجراء کر دیا

لیسکو نے ایک سال سے زیرالتواء نیو کنکشنز کے لئے میٹرز کا اجراء کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کا گھریلو،چھوٹے کمرشل و صنعتی صارفین کے لئے بڑا فیصلہ،کمپنی نے ایک سال سے زیرالتواء نیو کنکشنز کے لئے میٹرز کا اجراء کر دیا۔
 لیسکو نے30 نومبر 2023 تک جمع ہونیوالے ڈیمانڈ نوٹسز کے لئے میٹرز جاری کر دیئے،کمپنی نے 30 نومبر تک کے لئے سنگل و تھری فیز میٹرز جاری کئے ہیں۔صارفین متعلقہ سب ڈویژن میں جمع ڈیمانڈ نوٹس کی کاپی دیکر میٹر حاصل کر سکتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو کے تمام فیلڈ سٹورز نے متعلقہ سب ڈویژنز کو سنگل و تھری میٹرز جاری کئے جبکہ تمام سب ڈویژنز کو فوری میٹرز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
لیسکو نے آن لائن سسٹم کے ذریعے تمام ڈیمانڈ نوٹسز کی بنیاد پر میٹرز کا اجراء کیا،آن لائن ریکارڈ کےمطابق صارفین کو کنکشن دینے ،بلنگ کا ریکارڈ بھی مرتب ہو گا۔
 واضح رہے کہ لیسکو میں گزشتہ ایک سال سے میٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی جس کے باعث صارفین شدید پریشان تھے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ساڑھے 4ارب سےمیٹرز خریداری کی گئی۔