ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آٹے کا بحران سنگین ہوگیا

Flour,disappear,market,City42
کیپشن: Flour,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں آٹے کا بحران ہر گزرتے دن کیساتھ سنگین تر ہوگیا، شہر کے متعدد علاقوں میں سستا آٹا غائب ہے اور پیکنگ والا مہنگا آٹا 240 روپے فی من مزید مہنگا ہوگیا ۔
 شہرکےمختلف علاقوں تاجپورہ سکیم، الکریم پریمیر ہاؤسنگ سکیم، میاں امیرالدین پارک، جوڑے پل، الطاف کالونی، گلدشت ٹاؤن، الفیصل پارک، غوثیہ کالونی ضرار شہید روڈ سمیت متعدد علاقوں میں سستا آٹا غائب ہے۔ کریانہ فروشوں کے مطابق آٹے کی سپلائی آئے 9 روز گزرگئے اور تاحال سستا آٹے کی سپلائی نہیں آئی۔

دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے پیکنگ والا چکی آٹا 240 روپے فی من مہنگا کر دیا، 5 کلوگرام والا پیک 50 روپے بڑھکر780 روپے کا ہوگیا۔ 10 کلوگرام پیکنگ والا آٹا 60 روپے بڑھکر1550 روپے کا ہوگیا ہے۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ سستا آٹا نایاب ہے اورمہنگا مزید مہنگا ہوچکا، بچوں کو کیا کھلائیں ۔