(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس عوامی سواری پر سفر کرکے الیکشن کراؤ، ملک بچائو تحریک کیلئے متحرک، مراد راس کی قیادت میں پی پی 159 لاہور میں صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ سے فیصل ٹائون تک ریلی نکالی گئی، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی؎
مراد راس نے خود موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ریلی میں حصہ لیا، اس موقع پر مراد راس نے کہا کہ الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم ٹولے نے ملک کو چند ماہ میں تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا، یہ اقتدار میں ملک کے لئے نہیں این آر او لینے آئے تھے،ملک کو درپیش تمام دیرینہ مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔