(سعید احمد)پی آئی اے حکام کا پروازوں میں تاخیر کی وجوہات کے تدارک کا فیصلہ،قومی ائیرلائن کا نیو ائیرکرافٹ گراونڈ ہینڈلنگ کے سامان کی خریداری کا اعلان،گراونڈ ہینڈلنگ سامان لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ اور گلگت ائیرپورٹ کے لئے خریدا جائے گا۔
نیو ائیرکرافٹ گراونڈ ہینڈلنگ سامان میں 3مسافر کوسٹرز، 4لوڈرز،4 مسافر سیڑھیاں، 10بیگجز ٹریکٹرز، 2اے سی یونٹس، 8گراونڈ پاور یونٹس اور 4بیگیجز بیلٹس سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔ گراونڈ ہینڈلنگ سامان لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ اور گلگت ائیرپورٹ کے لئے خریدا جائے گا۔ پی آئی اے حکام نے سامان کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کردیا۔خواہش مند ڈیلرز اور فری میں 17 جنوری 2022 تک بڈز جمع کرواسکیں گی۔