ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم کےموقع  پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ

Mobile phone Service, Chehlum, Security issues, Quetta Chehlum Security, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کوئٹہ  میں حضرت  امام حسین   علیہ السلام کے چہلم کےموقع  پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق 15 اگست کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند  رہےگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ  موبائل فون سروس 15 اگست کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری  پر  پہلے ہی پابندی عائد ہے۔