(ویب ڈیسک)ٹی وی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے آنکھ کا آپریشن کرالیا اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس میں شوبزشخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شگفتہ اعجاز کی دائیں آنکھ میں موتیااترآیا تھا جس کی وجہ سے اداکارہ کومشکلات کا سامنا تھاتاہم شگفتہ اعجاز نے اپنی آنکھ کا آپریشن کرا لیا جو کامیاب رہا۔اداکارہ نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس پرشوبزکی دنیا سے وابستہ شخصیات اور ان کے مداحوں پریشان ہو گئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
View this post on Instagram