ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی، پرائمری ہیلتھ کیجانب سے بڑی ہدایت جاری

جشنِ آزادی، پرائمری ہیلتھ کیجانب سے بڑی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)سرسبز پاکستان کیلئے جشن آزادی پر ایک پودا لگائیں ،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے تمام اضلاع کو 14 اگست پر شجرکاری کی ہدایت کر دی ۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے جشن آزادی کے موقع پر سرسبز پاکستان کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کا اعلان کردیا۔ تمام اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کے زیرانتظام علاجگاہوں اور طبی مراکز میں 14 اگست پر شجرکاری کی ہدایات جاری کر دیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے ہدایت کی ہے کہ ہر ڈاکٹر اور ملازم یوم آزادی پر ایک پودا اپنے نام سے لگائے گا ۔

تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شجرکاری مہم کے تمام انتظامات کریں ۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں شجرکاری مہم کی مانیٹرنگ بذریعہ موبائل ایپلیکیشن کی جائے گی اور تمام اضلاع یوم آزادی پر صبح 10 بجے پودے لگا کر ان کی ویڈیو اپ لوڈ کریں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer