غیر ملکی ماڈل کو امید کی کرن نظر آگئی

غیر ملکی ماڈل کو امید کی کرن نظر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:غیر ملکی ماڈل آج عدالت میں پیش،جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔

سٹی 42 کے مطابق غیر ملکی ماڈل حسینہ کو آج عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ حسینہ کالا چشمہ ،کانوں میں جھمکے پہنے عدالت میں حاضر ہوئی۔ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ جج کی چھوٹیاں ختم ہونے والی ہیں اور پھر جلد سے جلد کیس کی سماعت ہو گی واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل بہت پر امید نظر آرہی تھی اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو بہت یاد کرتی ہے۔وہ نہیں جانتی کہ منشیات اس کے بیگ میں کہاں سے آئیں اور کس نے چھپائیں۔جبکہ جج کی چھٹی کے باعث سماعت 18 تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔