ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر لوئر: گاڑی گہری کھائی میں  گرنے سےایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق،10زخمی

دیر لوئر: گاڑی گہری کھائی میں  گرنے سےایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق،10زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاروق احمد)دیر لوئر کے علاقے میدان نامباتی میں ایک ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور میڈیکل عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

 ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں تیمرگرہ اور لعل قلعہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔