ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11 کا بڑا ٹاکرا: زلمی اور سلطانز آج آمنے سامنے

پی ایس ایل 11 کا بڑا ٹاکرا: زلمی اور سلطانز آج آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک بڑا مقابلہ،  جہاں پشاور زلمی اور ملتان سلطان آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ اہم میچ شام 7 بجے نیشنل سٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم  کریں گے، جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ ہر ٹیم نے 5،5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پہلے جبکہ ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث آج کا مقابلہ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم اور سنسنی خیز میچ بن گیا ہے۔