ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں اتوار اور بدھ کے روز روانہ کرے گی۔

ترجمان کے مطابق باکو کیلئے ان پروازوں سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا۔ قومی ایئرلائن باکو روٹ کو کاروباری طور پر کامیاب بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس سے مسافروں کو براہ راست، آسان اور آرام دہ سفری سہولت میسر آئے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کا باعث بنے گی۔