شاہد سپرا: حضرت مادھو لال حسینؒ کے سالانہ عرس و میلہ چراغاں کا دوسرا روز، تقریبات کے دوسرے روز زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔
زائرین اور عقیدت مند وں کی مزار شریف پر حاضری ، فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری، زائرین احاطہ دربار میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر عقیدت کا اظہار کرنے لگے۔
عرس تقریبات کا آخری روز صرف خواتین کے لئے مختص کر دیا گیا، عرس تقریبات کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، عرس تقریبات کی اختتامی دعا سوموار کو بعدازعشاء ہو گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App