( راؤ دلشاد)وزیر اعظم شہباز شریف کے آٹا سستا کرنے کے احکامات،محکمہ خوارک پنجاب نے سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہوم ورک کرلیا تاہم محکمہ خوراک چیف سیکریٹری پنجاب کی طرف سے کوئی حکم نامہ کا منتظر ہے۔
موجودہ سیاسی صورتحال کےباعث پنجاب حکومت میں فی الحال گندم پر نئی سبسٹڈی نہیں دی گئی گندم پر نئی سبسٹڈی کے لئےوزیر خوراک کا عہدہ خالی پڑا ہےجبکہ سستی گندم کی منظوری کے لئے کابینہ بھی موجود نہیں ہے ۔محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق گندم پر سبسٹڈی کے لئے افسران نے ہوم ورک مکمل کر لیا،گندم پر مزید 200سبسڈی دی جائے گی ۔
گندم فی من 19روپے کی بجائے 14سو روپے میں فلور ملز کو دی جائے گی. 500روپے فی من گندم پر سبسٹڈی دی جانے کا امکان ظاہر کیاگیا،دس کلو آٹے کا تھیلا 550روپے کی بجائے 3سو 50روپے قیمت کرنے کا امکان بھی ظاہر کیاگیاہے۔
دس کلو آٹے پر 2سو روپے ریلیف دیئے جانے کاامکان ہے اس پہلے دس کلو آٹے پر رمضان بازاروں میں 1سو روپے سبسٹڈی دی جا چکی ہے۔ سیکر ٹری خوراک کے مطابق ابھی تک آٹا سستا کرنے کے حوالے سے کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔