ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 74  ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا

Pakistan Stock Exchange, PSX, Hundred Index of PSX, Stocks plunge , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان نمایاں رہا۔  100 انڈیکس  کی بلندی کا  نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔  انڈیکس 74ہزار 114 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 
کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی۔۔ گزرنے وقت کے ساتھ 100 انڈیکس 74ہزار 144 کی سطح عبور کر گیا جو نئی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹاک مارکیٹ بروکر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی آمد اور نئے 5 بلین ڈالر کے پیکج ملنے کی امید کو سرمایہ کاروں نے مثبت لیا ہے ۔مہنگائی میں کمی کی وجہ سے بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 713 پوانٹس کے اضافے سے 73ہزار 799 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ آج 385 کمپنیوں کے 72 کررڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 25 ارب سے زائد رہی۔