ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

41افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

IRS 41 officers got posting after completion of specialized training
کیپشن: IRS 41 officers got posting after completion of specialized training
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی :سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس کے 41افسروں کی مختلف ٹیکس دفاتر میں تعیناتی,نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس کے 41افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے,ان لینڈ ریونیو سروس کے 47ویں ٹریننگ پروگرام میں 41افسروں نےڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور میں ٹریننگ مکمل کی, تمام  افسروں کو ملک کے مختلف ٹیکس دفاتر میں تعینات کردیا گیا۔پروبیشنری افسروں میں احسن جمیل خان،جنید خان،محمد شبیر عثمان شامل ہیں۔

ان لینڈ ریونیو سروس  کے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسروں میں محمد وقاص خان، ہارون رشید خان،محمد حمزہ ملک،عظمیٰ نیازی ،عائشہ یعقوب،ایمن ارشد،نورے ارشد،حنان جاوید،مشعل، نوید علی سمیت 41 افسران شامل  ہیں ۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کے اعلیٰ افسروں کے تقرر وتبادلے