ٹرین آپریشن 24 اپریل تک معطل

ٹرین آپریشن 24 اپریل تک معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وفاقی حکومت نے شیخ رشید کی ٹرین آپریشن کی بحالی کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین آپریشن یکم رمضان 24اپریل تک مزید بند رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ فریٹ ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر ٹرین آپریشن بند رکھا جارہا ہے، ہم نے 15 اپریل کو سپیشل ٹرینین چلانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب نہیں چلائی جارہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال دیکھ کر یکم رمضان سے سپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے منظوری دی تو یکم رمضان کو سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ریلوے کا فریٹ آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے نے چمن اور تفتان کے لیے ٹرینوں کو قرنطینہ بنانے کی پیشکش کی ہے، کسی اور بھی دیہات یا شہر میں ضرورت ہوئی تو ٹرین ہسپتال حاضر ہونگے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کے اعلی افسران بھی شریک تھے، اجلاس میں ٹرین آپریشن کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا، اور وفاق کی جانب سے سپیشل ٹرینیں چلانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا.

اس سے پہلے وزیر ریلوے نے لاک ڈاون کے باعث سپیشل ٹرینیں چلانے کی اجازت کی درخواست کی تھی، وفاقی حکومت کا کرونا مریضوں میں دن بدن اضافے کے باعث ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا اور رمضان تک ٹرین آپریشن معطلی کے حوالے سے ریلوے حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرین آپریشن رمضان کے پہلے ہفتے شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

خیال رہے کہ  ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 280ہوگئی  ہے. وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18لاکھ، 53ہزار، 700 سے تجاوز کرگئی. پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان میں اب تک 86 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، چوبیس گھنٹوں میں 284 نئے مریض سامنے آ گئے ، تعداد پانچ ہزار اڑتیس تک جا پہنچی۔ پنجاب میں 2ہزار 425، سندھ میں ایک ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 697 بلوچستان میں 228، گلگت بلتستان میں 216 مریض ، سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1318 ہو گئی۔