ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسم فروشی سے انکار پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا

جسم فروشی سے انکار پر شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور میں بنت حوا کی تذلیل کا ایک اور واقعہ، جسم فروشی سے انکار پر شوہر نے بیوی کے سر کے بال کاٹ دیئے۔

حوا کی ایک اور بیٹی شوہر کے ظلم کا شکار ہوگئی، اسلام پورہ میں شوہر نے شرمناک دھندے کیلئے دبئی جانے سے انکار پر بیوی مسرت کا سر مونڈ دیا، متاثرہ خاتو ن کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

کچھ روز قبل  لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بھی ایسا ہی  واقعہ پیش آیا تھا،   رقص کرنے سے انکار پر  ظالم شوہر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بیوی پر وحشیانہ تشدد کیا تھا  اور سر کے بال کاٹ دیئےتھے۔

Sughra Afzal

Content Writer