سٹی 42 : سبی کے علاقے میں مسافر وین اُلٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سبی کے علاقہ بختیار آباد کے قریب نیشنل ہائی وے N65 پر تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر وین اُلٹ گئی، وین الٹنے کے باعث 6 مسافر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمرجنسی سینٹر بختیار آباد منتقل کردیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
حادثے کی وجہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔