ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے جیوانی میں غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 29 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور ابھی مزید کارروائی بھی جاری ہے۔