انسدادسموگ مہم، ایل ڈبلیوایم سی کی آپریشن ٹیمز فیلڈ میں متحرک

 انسدادسموگ مہم، ایل ڈبلیوایم سی کی آپریشن ٹیمز فیلڈ میں متحرک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : انسدادسموگ مہم،  ایل ڈبلیوایم سی کی آپریشن ٹیمز فیلڈ میں متحرک ہیں ۔ 9 ٹاؤنز میں 43 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن پر میپنگ بھی مکمل کر لی گئی۔ متعلقہ ایریا کا سپر وائزر روزانہ کی بنیاد پر ورکنگ کی تصاویر ایپلی کیشن پر اپلوڈ کرنے کا پابند ہو گا. 
 ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انسدادسموگ کےمتعلق اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سرکلر روڈ، لاری اڈا، بھاٹی چوک، ریلوے روڈ بازارکو ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلیئرکیاگیاہے۔ ٹھوکر چوک، کالج روڈ، کوٹھا پنڈ سٹاپ، لبرٹی مارکیٹ ، ایم ایم عالم روڈسمیت دیگرکوہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلیئر کیاگیاہے۔روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام شاہراہوں پر مرحلہ وار سکریپنگ کا عمل جاری ہے۔ سی ای اوایل ڈبلیوایم سی بابر صاحب دین کا کہناہے روزانہ 70 سے 80 کلومیٹر روڈز پر سکریپنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ پانی کا چھڑکائو اور مکینیکل واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔