کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تھپڑوں کی بارش

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تھپڑوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وارڈ نمبر 5 غازی روڈ میں پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں جھگڑا، کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ہورہے ہیں۔ لاہور کے 19 حلقوں میں 325 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اپنی اپنی پارٹی کو سپورٹ کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 5 غازی روڈ میں پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوا اور ایک دوسرے پر تھپڑ رسید کردیئے۔پی ٹی آئی اورن لیگ میں ووٹرز لےجانے پر جھگڑا ہو۔ 5 لاکھ 64 ہزار 928 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔  

ادھر گوجرانوالہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی کارکنان آپس میں جھگڑ پڑے۔ جھگڑا وارڈ نمبر 6 میں ڈی سی کالونی پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔ پی ٹی آئی کارکناں ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے رہے۔ معمولی تکرار کے بعد دو کارکنوں میں جھگڑا ہوا تو حمایتی بھی جھگڑے میں شامل ہو گئے۔ موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنماؤں نے جھگڑنے والے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔