ویب ڈیسک: لاہور میں میٹرو اوراورنج ٹرین سروس معطل ہےجبکہ باقی ٹریفک معمول کےمطابق رواں دواں ہے،لاہور سے تمام موٹرویز کو بھی ٹریفک کےلیےکھول دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج ٹرین اورمیٹرو سروس چارروز سےمعطل ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کی بندش سے انفرا سٹرکچر شدید متاثر ہوا۔
شاہدرہ کے میٹرو اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی گئی جس سے شاہدرہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے ٹوٹ گئے، اورنج ٹرین اورمیٹرو سروس کب بحال ہونگی اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے تمام موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔