ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا

 رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

 ماہرفلکیات کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا۔ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا،15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔ 

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-12/news-1697113682-4876.jpg

سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی کولمبیا، شمالی برازیل اوروسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

Ansa Awais

Content Writer