پاسپورٹ آفس کی نا اہلی ،ملک بھر میں نئے پاسپورٹس کا بحران

 پاسپورٹ آفس کی نا اہلی ،ملک بھر میں نئے پاسپورٹس کا بحران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاسپورٹ آفس کی نا اہلی ،ملک بھر میں نئے پاسپورٹس کا بحران پیدا ہو گیا. 

تفصیلات کے مطابق ارجنٹ اور نارمل دونوں پاسپورٹ نہ بننے سے ملک بھر میں پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ بیک لاک ہو گئے۔ صرف وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے کہنے پر پاسپورٹ بننے لگے۔ 

ْذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس روزانہ 8 ہزار سے زائد پاسپورٹ پرنٹ کرتا ہے۔ پاسپورٹ پرنٹ نہ ہونے کے باعث روزانہ بیک لاک میں اضافہ ہونے لگا، پرنٹنگ نہ ہونے کے باوجود پاسپورٹ آفس میں نئی انٹری کرنے اور فیس وصولنے کا سلسلہ جاری رہا۔ پاسپورٹ آفس کے پاس لیمینشن پیپر ختم ہونے کے باعث پرنٹنگ بند ہو گئی۔

پاسپورٹ کی لیمینشن ختم ہونے کے باعث پرنٹنگ کا عمل التوا کا شکار ہے، فنڈز نہ ہونے کے باعث لیمینشن پیپر بروقت نہ خریدا جا سکا۔

 نئے پاسپورٹ نہ جاری ہونے سے شہریوں کو بیرون ملک جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔