دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آج سے بڑی سخت کارروائی کا حکم دےد یا۔ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او کو سڑکوں پرون وے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف آپریشن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے خبردار کیا کہ جو ون وے کی خلاف ورزی کرنے گا اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالے گا اس کی موٹر سائیکل اور گاڑی بند ہوگی۔
فلائی اوورز کے گرڈرز کی لانچنگ کا عمل جاری ہے،66 میں سے 28 گرڈر لانچ کر دیئے گئے ہیں۔فلائی اوورز کے دونوں اطراف ریٹیننگ والز پر بھی کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔
وزیراعلی نے پراجیکٹ کے اطراف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا بھی مشاہدہ کیا، پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے تمام یو ٹرنزکو ٹریفک کے لیے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیاں رکنے کیلئے یوٹرنزپرٹائر برسٹ لگائے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں کل سے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں بند کی جائیں گی۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اوردوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ون وے کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی،اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشن اورسی ٹی او کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ لاہور میں ون ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بہت بڑی مہم چلائی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ روڈ فوٹیج کا جائزہ لیں تو ایک گھنٹے میں ون وے ٹریفک کی 100سے زائدخلاف وزریاں نظر آئیں گی۔ محسن نقوی نے کہ کہ ون وے قانون توڑنے کی وجہ سے حادثات کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے۔ میڈیا لوگوں میں ون وے قوانین پر عملدرآمد کا شعور بیدار کرے۔محسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے سینکڑوں لوگ مررہے ہیں،اب سختی کرنا پڑے گی،ہم اپنا کام مکمل کر کے چلے جائیں گے۔
اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ سے پیکو روڈ تک کا راستہ سگنل فری ہو جائے گا ۔ اکبر چوک سے ٹاؤن شپ جانیوالی روڈ کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔ہارٹی کلچر کا کام کر کے پوری سڑک کو خوبصورت بنائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر کے 750تھانوں کی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کی سٹریٹ لائٹس کے بارے میں جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ گجرات میں ہسپتال کی حالت بہت خراب تھی۔
اس موقع پر کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے نگراں وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی آپریشن،سی ٹی او اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔