علیزے شاہ کی موج مستیاں، نئی ڈانس ویڈیو وائرل

Alizeh Shah dance video viral
کیپشن: Alizeh Shah dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز کے باعث اکثر مسائل کا شکار رہی ہیں، سوشل میڈیا اداکارہ کی عالیہ علی کے ساتھ مختلف گانوں پر بنی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ 

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ علیزے شاہ انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں علیزے کے ساتھ اداکارہ عالیہ علی موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ عالیہ نے گولڈن فراک پہنی ہوئی ہے،ونوں بالی ووڈ کے مختلف گانوں پر رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا کچھ نے دونوں کے اس ڈانس کو پسند کیا تو کچھ نے تنقید کرتےدل کی بھڑاس نکالی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer