گرفتار آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا

Angsan Suchi
کیپشن: Angsan Suchi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:میانمارکی عدالت نے   گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کےالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آنگ سان سوچی کو 2 مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔

اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کےالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26 سال ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی کو 1 فروری 2021ء کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب میانمار میں فوج نے ان کی منتخب حکومت کو برطرف کردیا تھا۔