ڈاکٹر نے آپریشن سے پہلے مریضہ کی آخری خواہش کیسے پوری کی؟ ویڈیو دیکھیں

Lebanon Doctor Music
کیپشن: Doctor Music
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈاکٹر میوزک ، جس کے سر مریضوں کو بسترمرگ سے بھی واپس کھینچ لاتے ہیں، لبنان میں ایک سرجن ڈاکٹر میوزک نے دھوم مچا دی۔

ڈاکٹر بیماری سے متاثرہ افراد کو میڈیسن کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی سنانے لگا۔ رپورٹ کے مطابق ایک نجی چینل پر وائرل ویڈیو میں ایک لبنانی ڈاکٹر اپنی مریضہ کو مشرق وسطی کا روایتی ساز''کنون'' بجا کر سنا رہا ہے۔ سرجن نے جب آپریشن مکمل کیا تو بستر پر لیٹی مریضہ نے اپنی خواہش ظاہر  کی جسے ڈاکٹر ٹھکرا نہ سکا۔

مریضہ کا کہنا تھا کہ اس کا آپریشن خطرناک تھا اور بچنے کے امکانات کم ہیں اس کی آخری خواہش ہے کہ کوئی اسے ''کنون'' بجا کر سنائے، جس پر ڈاکٹر نے اپنی گاڑی میں پڑا موسیقی کا آلہ آپریشن تھیٹر میں لے آیا اور اپنی مریضہ کو روایتی گیت سنایا۔

رپورٹ کے مطابق مریضہ اب بخریت ہے تاہم ڈاکٹر کو ویڈیو وائرل ہونے کےبعد بہت شہرت ملی اور اب اسے شہر کے لوگ '' ڈاکٹر میوزک '' کے نام سے پکارنا شروع ہوگئے ہیں۔

یادرہے '' کنون '' مشرق وسطی اور افریقہ میں معروف لوک موسیقی کا ساز ہے اور عوام میں بے انتہا مقبول ہے۔