مکان ،دکان کرائے پر دینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

Punjab Police has made it mandatory to register with the police station for renting or mortgaging a house or shop
کیپشن: House for Rent
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پنجاب پولیس نے گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا ، اندراج نہ کرانے والے مالک مکان اور کرایہ دار پرمقدمہ درج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گھر اور دکان کرائے پر دینے یا گروی رکھوانے پر تھانے میں اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا عدم اندراج پر مالک مکان ، کرایہ دار دونوں پرمقدمہ درج ہوگا۔غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ مالکان کو کوپہلے کرایہ دار کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا ہوگی، کیونکہ قبضہ گروپ عموماًکرایہ داروں کےروپ میں قابض ہوتےہیں۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1091 مقدمات درج ہوئے اور کرایہ داری ایکٹ خلاف ورزی پر2 ہزار182 افرادکوگرفتارکیاگیا۔یاد رہے رواں سال وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیا سیکشن تشکیل دیا گیا تھا، یہ یونٹ صرف قبضہ مافیا کے خلاف درج ہونے والی شکایات کو دیکھے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر