ویب ڈیسک: سیالکوٹ خاوند کا بیوی کو دوسری شادی کا مذاق یا گھریلو تشدد؟ 30 سالہ فوزیہ نے دل برداشتہ ہوکر پنکھے سے پھندا ڈال کر مبینہ خودکشی کرلی.
ازدواجی زندگی کے بارے جو تعلیمات مذہب اسلام نے دی ہیں اس کی دنیا بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی، لیکن معمولی تلخ کلامی اور گھریلو ناچاقی جیسے واقعات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں۔ عدم برداشت کی وجہ سے میاں بیوی کی خوشحال زندگی برباد ہوجاتی ہے۔ جھگڑوں کی وجہ سے نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ شوہر بیوی کو طلاق دینے پر آجاتا ہے یا پھر دوسری شادی کی دھمکی دیتا ہے۔ لیکن وہ یہ نہیں سوچتا اس کا یہ رویہ کسی کی جان لینے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
سیالکوٹ کے علاقے میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے خاوند کو خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پھندہ لگانے کی دھمکی کی ویڈیو 24 نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔ سسرالیوں کے تشدد یا شوہر کی جانب سے دوسری شادی کا مذاق اصل حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے لڑکی چھری اور خنجردکھارہی ہے اور پنکھے کیساتھ پھندہ بھی لگایا ہوا ہے جبکہ لڑکی نے موت سے قبل 10 منٹ کا وقت بھی دیا ہے۔