نمبر پلیٹ کے منتظر شہریوں کیلئے اچھی خبر

نمبر پلیٹ کے منتظر شہریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) شہریوں کو نمبر پلیٹس کا اجرا اگلے سال فروری میں شروع ہونے کا امکان، بیرون ملک لیب میں ٹیسٹنگ کے لئے بھجوائے گئے سیمپلز پاس ہوگئے۔ محکمہ ایکسائز متعلقہ کمپنی کو 70 کروڑ روپے پیشگی ادا کرے گا جبکہ نمبر پلٹس کے اجرا کے حوالے سے پلان مرتب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق این آر ٹی سی کی جانب سے نمبر پلیٹس کے سیمپل لیب سے منظور ہوگئے ہیں جبکہ کیبنٹ کی منظوری کے بعد این آر ٹی سی کو نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 9 اکتوبر کو نمبرپلیٹس کی ٹیسٹنگ کیلئے سیمپل پولینڈ لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ 20 سے زائد سیمپلزمیں رنگ، پلیٹ کی مضبوطی و دیگر فیچرز شامل تھے۔

لاہورسمیت پنجاب بھر میں 20 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس زیرالتوا ہیں۔ ابتدائی طور پر نمبر پلیٹس موجودہ طلب کے مطابق روزانہ تیار کی جائیں گی، جس کے بعد زیرالتوا 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد یونیورسل نمبر پلیٹس کی تیاری پہلے شروع کی جائے گی۔ محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس کی تیاری کیلئے 70 کروڑ روپے ایڈوانس جاری کرے گا۔ یونیورسل سکیم شروع مکمل ہونے کے بعد پرانی سکیم کی 15 لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس پہلے گاڑیوں کی تیارکی جائیں گی۔ 

گاڑیوں کی پرانی سکیم کی نمبر پلیٹس کے بعد موٹر سائیکلوں کی پلیٹس تیار ہوں گی۔ نمبر پلیٹس تیار کرکے متعلقہ دفاترمیں بھی بھجوائی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈی جی شکیل الرحمن کا کہنا ہے کہ کورئیر کمپنی کیساتھ شہری دفاتر سے بھی پلیٹس لے سکتے ہیں۔