ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی خسارہ ایک فیصد سے کم ہوگیا :وزارت خزانہ 

ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی خسارہ ایک فیصد سے کم ہوگیا :وزارت خزانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملکی تاریخ میں پہلی بار مالی خسارہ ایک فیصد سے کم ہوگیا ۔

وزارت خزانہ  کے مطابق پرائمری بجٹ سرپلس پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے0.7فیصد رہا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے2.6فیصد تھا،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 3.2 فیصد رہا۔

یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پرائمری سرپلس ہے۔گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پرائمری سر پلس 3 فیصد تھا۔