درنایاب:شہر میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے اور اربن فلڈنگ کے مسائل پر قابو پانے کیلئے 5 نئے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر میں فعال میگا واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعداد 18 ہو جائے گی، جبکہ زیر تعمیر ٹینکس کی مجموعی گنجائش 70 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی ہوگی۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اسلام پورہ بابا گراؤنڈ واٹر ٹینک کا تعمیراتی کام 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ لکشمی چوک واٹر سٹوریج ٹینک کا 65 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اسی طرح چوبرجی انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا 50 فیصد، یو ای ٹی واٹر سٹوریج ٹینک کا 40 فیصد جبکہ برکت مارکیٹ واٹر سٹوریج ٹینک کا 35 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے بڑے پیمانے پر بارشی پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے گا، جس سے اربن فلڈنگ کے مسائل کے حل میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔