ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کل بڑے عوامی مفاد کے فیصلے کیے گئے ،عظمیٰ بخاری

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کل بڑے عوامی مفاد کے فیصلے کیے گئے ،عظمیٰ بخاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں عوامی مفاد کے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین اور عام شہریوں کو انشورنس سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کچے کے علاقوں کی ترقی کیلئے 23 ارب روپے کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "اپنا کھیت اپنا روزگار" سکیم میں 2 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ اس سکیم کے تحت 30 ہزار لاٹس کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ پنجاب کابینہ نے مینارٹی کارڈ کے فنڈز میں اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے تاکہ اقلیتی برادری کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔