سٹی 42: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ضلع کرم کے امیدواروں کے لیے لیکچرر کی بھرتی کے ٹیسٹ ملتوی کردیا
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 13 مئی 2025 کو مختلف لیکچرر اسامیوں کے لیے ہونے والے اہلیت ٹیسٹ صرف ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو 12 مئی 2025 کو رٹ پٹیشن نمبر 5479-P/2024 پر جاری کیا گیا تھا۔
ملتوی کیے گئے ٹیسٹوں میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت مرد و خواتین لیکچرر کیمسٹری (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر انگلش (بی پی ایس-17)، مرد لیکچرر فزکس (بی پی ایس-17)، اور کامرس کالجز/ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں مرد لیکچرر انگلش (بی پی ایس-17) کے ٹیسٹ شامل ہیں۔
نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ امیدواروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔