ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سیکٹرسےلیسکو چیف کی تقرری کاعمل ایک بارپھرملتوی

 پرائیویٹ سیکٹرسےلیسکو چیف کی تقرری کاعمل ایک بارپھرملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا :  پرائیویٹ سیکٹرسےلیسکوچیف کی تقرری کاعمل ایک بارپھرملتوی کر دیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تقرری کاعمل تیسری بارمنسوخ وملتوی ہوچکا ہے،کمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرزنےلیسکوچیف کی تقرری کاعمل ملتوی کیا،لیسکوچیف کےخواہشمندامیدواروں کوانٹرویوز کیلئے12اور13مئی کوبلایاگیاتھا،امیدواروں کےانٹرویوزکاشیڈول تبدیل کرکے18 مئی کردیاگیا،لیسکوکےریٹائرڈ، حاضرسروس افسران نےلیسکوچیف کیلئےدرخواستیں جمع کروارکھی ہیں۔

وزیراعظم نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لیسکو چیف کے تقرر کا حکم دے رکھا ہے،پرائیویٹ سیکٹر سے لیسکوچیف کی تقرری کیلئےبورڈآف ڈائریکٹرزکوبااختیارکیاگیا،گزشتہ 3سال کےدوران اضافی چارج کی بنیادپرچیف ایگزیکٹوآفیسرتعینات کئےگئے۔