ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی پروپیگنڈا اور فیک نیوز کو بے نقاب کردیا

عالمی نشریاتی ادارے نے بھارتی پروپیگنڈا اور فیک نیوز کو بے نقاب کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور : بھارتی جارحیت/ ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور فیک نیوزکو بےنقاب کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔

عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوزکوجھوٹا ثابت کردیا، کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارتی سوشل میڈیاپرشیئر کی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ ویڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی AI سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئیَ

ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا،بھارتی اکاؤنٹس سےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیوبھی شیئر کی گئی , فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ ویڈیواے آئی سے بنائی گئی اور امریکی صدرنے ایساکوئی بیان نہیں دیا. 

فیک ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں انہیں شیئرکرنے سے پہلےفیکٹ چیک ضرورکرناچاہئے، دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے،جس سےبھارت کااصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔