ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یو کو نئے ڈگری پروگرام کیلئے این او سی جاری

 جی سی یو کو نئے ڈگری پروگرام کیلئے این او سی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کی نئی ڈگری ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جی سی یو کو نئے ڈگری پروگرام کیلئے این او سی جاری کر دیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 32 ڈگری پروگرامزپڑھائے جارہے ہیں,  اب جی سی یو پبلک پالیسی اینڈ گورننس کی ڈگری بھی متعارف کرائے گا۔ جی سی یو کو متعلقہ ڈگری پروگرام میں ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر جی سی یو ایم ایس پروگرام شروع کرے گا۔ پبلک پالیسی اینڈ گورننس میں رواں سال ہی داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے نئے ڈگری پروگرام کو ایک سنگ میل قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق متعلقہ ڈگری ہمارے پبلک پالیسی اداروں،طلبہ،فیکلٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کیلئے بے شمار نئے مواقع فراہم کرے گی۔