تحفظ ناموس رسالت پر ایوان پنجاب اسمبلی یک زبان

تحفظ ناموس رسالت پر ایوان پنجاب اسمبلی یک زبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ہم سب ناموس رسالت کے محافظ ہیں، قادیانی جب تک اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں ہوسکتے، پنجاب اسمبلی نے گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی ترمیمی بل 2020 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے چئیرمین آف پینل میاں شفیع کی صدارت شروع ہوا، اجلاس میں محکمہ خوارک سے متعلق سوالات کیے گئے جن کے جوابات دیتے ہوئے صوبائی زیر خوراک عبدالعیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم خریداری کے لئے مربوط پالیسی پرعمل کیا گیا ہے۔ اس سال پنجاب میں گندم کی خرید کا ہدف45 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

پنجاب اسمبلی کا ایوان تحفظ ناموس رسالت پر یک زباں ہوگیا۔ مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے قرارد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم سب ناموس رسالت کے محافظ ہیں۔

لیگی رہنما رانا مشہور احمد کی ایوان میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کی ہدایات پر پیف کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دی گئی مگر تاحال پیف کا معاملہ حل نہیں پیف کے 31 لاکھ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ہوسکا پیف کے اساتذہ جو قوم کے مستقبل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں کیا ان کا کوئی پرسان حال ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ق کی رکن خدیجہ عمر کی جانب سے گرین انٹرنشنل یونیورسٹی پرائیویٹ بل 2020 ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے انتقال پر رنج و غم اور افسوکی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

 اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر چوہدری پرویز الہی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔