(سٹی42) سانحہ داتا دربار نوجوان ذیشان کی تصویر بطور مبینہ سہولت کار وائرل، داتا دربار حاضری کیلئے گیا، دہشتگردوں سے کوئی تعلق نہیں، مبینہ دہشتگرد کے سہولت کار نوجوان ذیشان کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔
سانحہ داتا دربار کے مبینہ دہشتگرد کے سہولت کار ذیشان کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا تو سٹی 42 نے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا، سٹی 42 کی ٹیم ذیشان کے گھر پہنچ گئی، نوجوان ذیشان کریانہ کی دکان چلا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے۔
ذیشان نے بتایا کہ وہ داتا دربار حاضری کیلئے گیا تھا، اس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان کی بیمار والدہ کا کہنا ہے کہ ہم غریب ضرور ہیں مگر ملک دشمن نہیں، پورا علاقہ جانتا ہے کہ ہم محنت مزدوری کرتے ہیں۔