کون بنے گا لاہور کی آواز؟ سٹی 42 نے تلاش شروع کردی

کون بنے گا لاہور کی آواز؟ سٹی 42 نے تلاش شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصر) سٹی 42 نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل نعت خوانی کے مقابلے کے آڈیشنز شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی 42 کے زیر اہتمام رمضان میں ہونے والے نعت خوانی کے مقابلے کیلئے10 سے 25 سال کے لڑکے اور لڑکیوں کے  آڈیشنز کا آغاز کردیا گیا، گزشتہ روز سٹی42 کے ٹائون شپ دفتر میں چھوٹے بچوں نے اپنی دلکش آواز سے حضور کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ بچوں کے والدین نے نعتیہ مقابلے کا انعقاد کرنے پر سٹی 42 سے اظہار تشکر کیا۔

معروف ثنا خواں مرغوب ہمدانی اور محبوب ہمدانی نے مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔ وہ بچوں کی کارکردگی سے خاصے متاثر نظر آئے۔

سٹی 42 کے زیر اہتمام آڈیشنز 13 مئی تک جاری رہیں گے۔ جیتنے والے کو'' لاہور کی آواز'' کا ایوارڈ دیا جائے گا۔